کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کی دروش میں آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے جمعہ کے روز دروش میں آتشزدگی سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اور متاثرہ مالکان سے ملے ۔ اور دلی دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اور پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ متاثرین نے واقعے کے فوراَ بعد چترال سکاوٹس کے جوان امدادی کاموں میں حصہ لینے اور آگ بجھانے میں مدد پر کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔جس پر کمانڈنٹ نے کہا کہ پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے جوان ہر مشکل گھڑی میں چترال کے عوام کے ساتھ ہیں ۔اور اپنی طرف سے ہمیشہ کی طرح ہر ممکن تعاون کرینگے ۔