کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کے زیرصدارت علماء کانفرنس
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کے زیر صدارت ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اہلسنت ، اسماعیلی اور کیلاش کمیونٹی کے نامور علما ء ، مذہبی رہنما اور کیلاش نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس کانفرنس کا مقصد باہمی امن و آمان ، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کوبرقرار رکھنے اور باہمی اخوت اور بھائی چار ے کو مذید مظبوط بنیادوں پر استوار کرنا تھا۔
کمانڈنٹ نے تمام مذہبی رہنماو ں کے کردار کو سراہا اور امن و آما ن کے سلسلے کو مذید بہتر بنانے پر زور دیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے چترال کی مثالی آمن اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے میں تمام مذہبی رہنماوں، سیکورٹی فورسز اورہر مکتبہ فکر کے کردار کو سراہا۔ اخر میں کمانڈنٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔