Chitral Times

Mar 26, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کفایت شعاری پلان، صوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

کفایت شعاری پلان، صوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کرتے ہوئے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صوبوں کے امور سے متعلق چلنے والی وزارتیں اور ادارے بند کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا۔وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کرتے ہوئے پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر امور، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔

 

 

عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کر دیا

راولپنڈی(سی ایم لنکس)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف کے سیکرٹری کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ مسترد کر دیا۔بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو ذمے داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی تحریک انصاف کی ہدایت کے بعد عمر ایوب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی نے بھی اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90682