Chitral Times

Jan 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجتہی، چترال ٹاون اوردروش میں ریلی وجلسہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ کشمیری مسسلمانوں‌کے ساتھ اظہاریکجہتی کے سلسلے میں چترال ٹاون اوردروش میں‌ ریلیاں‌نکالی گئیں، چترال شہر میں جے یو آئی کے زیراہتمام ریلی چیوپل سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک میں جلسہ کی شکل اختیارکی. ریلی کی قیادت جماعت اسلامی چترال کے جنرل سیکریٹری میمن اورنائب امیرقاری جمال عبدالناصرودیگرکررہے تھے. پی آئی اے چوک چترال میں جلسہ سے ایم پی اے ہدایت الرحمن، عیدالحسین، محمد کوثرایڈوکیٹ، عبد الولی ایڈوکیٹ ، جے یو آئی ضلعی امیرمولانا عبدالرحمن ، قاری جمال عبد الناصر، محمد حکیم ایڈوکیٹ ودیگرنے بھی خٰطاب کیا. مقرریں نے کشمیرمیں‌بھارتی مظالم اوربربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی . اورپاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف جہاد کے عزم کا اظہار کیا. انھوں‌نے عالمی برادری کی خاموش پر بھی انتہائی افسوس اورمذمت کا اظہار کیا. اورکشمیرکی آزادی تک اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں‌کے ساتھ ہرقسم مدد کا اعادہ کیا. جلسہ میں‌ پی پی پی، پی ایم ایل این، عوامی نیشنل پارٹی ودیگرکے رہنماموجود تھے.
جے یوآئی کے رہنماوں‌نے اکتیس اکتوبرکو آزادی مارچ میں شرکت کیلئے چترال سے سینکڑوں‌کی تعداد میں‌ کارکنان کی روانگی کا بھی اعلان کیا. اورموجودہ مہنگائی ، بے روزگاری اورافراتفری کے خاتمہ کیلئے عمران خان کی استعفیٰ کولازمی قرار دیا .
.
اس سے قبل چترال کے سول سوسائٹی ، آل پارٹیز، تجاریونین اورڈرائیوریونین کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اتالیق پل میں‌ایک جلسہ منعقد ہوا . جس سے صدر تجاریونین شبیراحمد، معروف عالم دین مولانا اسرارالدین الہلال ودیگرنے بھی خطاب کیا. اورکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کیا. مظاہرین بینرز، پلے کارڈ اورکشمیرکا جھنڈا اُٹھارکھے تھے.
.

اسی طرح کشمیر کے مسلمانوں پر جابرانہ قبضہ کے خلاف دروش چوک میں ریلی اور عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت صدر تجار یونین حاجی گل نواز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردروش اور رضیت با اللہ مشترکہ طور پر قیادت کیں۔ جلسےاور ریلی میں عوام دروش نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ صدر تجاریونین کی حکم پر دروش بازار کے تاجروں نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ادھا گھنٹے کیلئے دوکانیں بند کر کے ریلی اور جلسے میں شرکت کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ 72 سالوں سے کشمیری عوام کے ساتھ جس طرح ظلم و ذیادتی کی ہیں ان کا حساب لیا جائے گا اور انشا اللہ ان کی قربانیں کبھی بھی رائیگاں نہیں ہونگے۔حاجی گل نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ہمارے لیے قیامت سے کم نہیں ،کشمیریوں کے اوپر ظلم و جبر ناقبل برداشت ہے ۔کشمیری عوام کو تشددکا نشانہ بنا کر رکھنا بربریت کی بدترین مثال ہے ۔
رضیت با اللہ نائب صدر ہدیتہ الھادی پاکستان نے شرکا کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کے جھنڈوں میں اپنے شہدا کی تدفین کرتے ہیں لہذا حکومت فوری طور پر ہندوستان کیساتھ ڈیڈ لائن دے کر افواج پاکستان کو کشمیر میں داخل کرے تاکہ مظلوم کشمیری عوام پر مزید ظلم و زیادتی بند ہو جائے۔ اخر میں شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔
kashmir solidarity walk and protest rally chitral 112

kashmir solidarity walk and protest rally chitral 111

kashmir solidarity walk and protest rally chitral juif 11
kashmir solidarity walk and protest rally chitral juif 1

kashmir solidarity walk and protest rally chitral juif 2

kashmir solidarity walk and protest rally chitral juif 5

kashmir solidarity walk and protest rally chitral juif 6

kashmir solidarity walk and protest rally chitral juif 7

kashmir solidarity walk and protest rally chitral juif 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27808