کشمیرلائن آف کنٹرول پرڈیوٹی کے دوران چترال کے دوجوان شہید
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) کمشیرلائن آف کنٹرول پرڈیوٹی کے دوران چترال سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں. تفصیلات کےمطابق ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی) کے نائک اکبر حیات ساکن ہرچین لاسپور مستوج اور سپاہی عمران علی ساکن واشچ تورکہوپیر کے دن لائن آف کنٹرول میںشہید ہوگئے ہیں. شہداء کی جسد خاکی آبائی قبرستانوںمیں سپردخاک کیلئے سرگودھا سے چترال کیلئے روانہ کردی گئی ہے . جہاںچترال پہنچانے کے بعد فوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک کردیئے جائیںگے.