سردیاب حادثے میں جان بحق نوجوان فہیم الرحمن ہزاروں آشک بار انکھوں کے سامنے سپرد خاک
موڑکھو(جمشیداحمد)موڑکھو وریجون سے تعلق رکھنے والا نوجوان فہیم الرخمن جو ہفتے کے دن پشاور سے سیر کے لیے چارسدہ جاتے ہوئے سردر یاب میں نہاتے ہوئے تین ساتھیوں سمت ڈوب کر جان بحق ہوئے تھے ان میں دو کو زندہ نکال لیا گیاتھا جبکہ دو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ان میں سے فہیم کو اتوار کے دن آبائی گاوں وریجون موڑکہو میں ہزاروں اشک بار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر افراد کی کثیر تعداد شرکت کی۔ وہ ریٹائرڈ پرنسپل عبدالرخمن کے فرزنداور ایک تعلیم یافتہ اور بااخلاق شخصیت تھے۔موقع پر ماحول انتہائی سوگواراور ہر انکھ اشک بار تھی۔