Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کریم آباد ویلی میں شجر کاری مہم کاآغاز ،محکمہ جنگلات اور بوائے سکاوٹس نے چارہزار پودے لگائے

شیئر کریں:

کریم آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کریم آباد ویلی میں محکمہ جنگلات اور بوائے سکاوٹس کی اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ، اس مہم میں بوائے اسکاوٹس کے جوانوں نے مختلف گاوں جاکر مقامی لوگوں کے ساتھ شجر کاری کی اور کم وبیش چار ہزار پودے لگائے گئے ۔ اور ساتھ لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلی، درخت لگانے کے فوائد اور شجرکاری حوالے اگہی بھی دی گئی ۔ اس مہم مختلف عمر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ علاقے کے عمائدین نے کریم آباد بوائے اسکاوٹس اور محکمہ جنگلات کی کاوشوں کو سراہا۔

karimabad valley plantation campaign boy scouts chitral 4
karimabad valley plantation campaign boy scouts chitral 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47684