
کروناوائرس کے حوالے سے انتظامات پاک فوج کے حوالہ کئے جائیں. ارشاد مکرر
دروش(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسماجی شخصیت ارشاد مکرر نے کہا ھے کہ جان لیوا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور زندگیاں بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کرنے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی قوم کو سانحے کیطرف لے جارہی ھے
لہذا کرونا وائرس کے حوالے سے تمام انتظامات چترال دروش اور بونی ہسپتال بھی پاک فوج کے حوالے کئے جائیں۔تاکہ منظم، تسلی اور اطمینان بخش طریقے سے لوگوں کی مدوا کی جاسکیں۔بصورت دیگر لوگوں کو سول انتظامیہ کے رحم وکرم پرچھوڑنا کسی سانحے کا سبب بن سکتی ھے.ان خیالات کا اظہار انھوںنے ایک اخباری بیان میںکیا ہے .