Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرم میں صورتحال معمول پر آنے اور زمینی راستے کی بحالی تک کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری رہے گی ۔وزیراعلیٰ

Posted on
شیئر کریں:

کرم میں صورتحال معمول پر آنے اور زمینی راستے کی بحالی تک کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری رہے گی ۔وزیراعلیٰ

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سینکڑوں افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کروڑ روپے مالیت کی ادویات بھی کرم پہنچائی گئی ہیں۔ اتوار کے روز صوبائی حکومت کے کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کے لئے چار پروازیں ہوئیں جن میں کل 133 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلی پرواز میں تین ہزار کلوگرام ادویات سمیت چار افراد کو پاراچنار منتقل پہنچایا گیا، دوسری پرواز کے ذریعے 44 افراد کو پاراچنار سے ٹل جبکہ تیسری پرواز میں 34 افراد کو ٹل سے پاراچنار پہنچایا گیا۔ اسی طرح چوتھی اور آخری پرواز کے ذریعے 35 افراد کو پاراچنار سے پشاور پہنچایا گیا۔

 

درایں اثناء وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر اتوار کے روز کرم کے متاثرین کے لئے سردی سے بچنے کے لئے مختلف سامان بھی کرم روانہ کردی گئیں۔ ان سامان میں 500 خیمے، 1000 میٹریسز، 1000 کمبل، 500 پلاسٹک میٹس، 500 ترپولین شیٹس، 100 سرچ لیمپس، 100 سولر لیمپس اور دیگر سامان شامل ہیں۔ اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو کرم کی زمینی راستے کی بندش کی وجہ سے علاقے کو لوگوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے اور صوبائی حکومت ان مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں صورتحال معمول پر آنے اور زمینی راستے کی بحالی تک کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری رہے گی۔

 

 

chitraltimes kp govt dispatched medicine and food items to Kurum 2

chitraltimes kp govt dispatched medicine and food items to Kurum 3

 

chitraltimes kp govt dispatched medicine and food items to Kurum 5

chitraltimes kp govt dispatched medicine and food items to Kurum 7

 

chitraltimes kp govt dispatched medicine and food items to Kurum 6

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98251