Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی کے مرکزی مقام بمبوریت میں الخدمت ویمن ووکیشنل سنٹر کا افتتاح

شیئر کریں:

کالاش ویلی کے مرکزی مقام بمبوریت میں الخدمت ویمن ووکیشنل سنٹر کا افتتاح

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری نے الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواکے صدر خالد وقاص اور ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن احمد جبران بلوچ کےہمراہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دور افتادہ اضلاع چترال اپر اور لوئر کا تین روزہ دورہ کیا۔اپنے دورہ لوئر چترال کے موقع پر انہوں نے امیر جماعت اسلامی لوئر چترال وجیہ الدین، منیجر ایجوکیشن کے پی کے وحید اللہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبد الحق کے ہمراہ قدیم تہذبی وادی کیلاش میں وومن ووکیشنل سنٹر بمبوریت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے کیلاش قبیلے کی منفرد ثقافت، خوبصورتی اور روایات کی تعریف کرتے ہوئے اس سنٹر کے قیام کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ وومن ووکیشنل سنٹر کا قیام خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کے لئے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کیلاش قبیلے کی خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی ترقی میں معاونت فراہم کی جاسکیں۔الخدمت کے رہنماؤں نے سنٹر میں موجود مقامی خواتین کی ہنرمندی اور محنت کی تعریف کی اور ان خدادادصلاحیت کو سراہا۔

امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے ایسے منصوبوں کی حامی رہی ہے جو معاشرتی ترقی اور خدمت کے اصولوں پر مبنی ہوں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وومن ووکیشنل سنٹر بمبوریت کے تحت مقامی خواتین کو سلائی کڑائی اور دیگر ہنر سیکھانے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کیلاش قبیلے کی خواتین اپنی روایات اور ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے معاشی خود کفالت حاصل کر سکیں۔
اس موقع پر ادارے کے منتظمین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر الخدمت فاونڈیشن کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 4

chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 1

chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 2 chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 3

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95494