Chitral Times

Jan 13, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش فیسٹول چاوموس کی  تیاریاں عروج پر، کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ آتھارٹی کی طر ف سے شیڈول جاری

Posted on
شیئر کریں:

کالاش فیسٹول چاوموس کی  تیاریاں عروج پر، کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ آتھارٹی کی طر ف سے شیڈول جاری

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی حسین وادی کالاش کا سالانہ فیسٹیول چاوموس کا آغاز ہو گیا۔ پندرہ روز تک جاری رہنے والے تہوار میں کالاش کی تینوں وادیوں میں جشن کا سماں ہے۔فیسٹول کے دوران کالاش کمیونٹی کی روایات اور رسم ورواج کے احترام پر زور دیتے ہوئے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ آتھارٹی ( کے ۔وی۔ڈے۔اے) کی طرف سے سیاحوں کی اگاہی کے لئے ہدایات جاری کیئے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر دوسرے مذاہب اور ثقافتوں کا احترام کیاجائے تاکہ مذہبی ہم آہنگی و تفہیم کو فروع دیا جاسکے، انھوں نے کہا کہ سیاح اس بات کو یقینی بنائیں کہ کالاش قاضیوں کے فراہم کردہ نظام الاوقات پر عمل کریں اور ساتھ انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایت پر بھی عمل کیا جائے تاکہ کالاش کمیونٹی کی روایات اور ثقافت کو قریب سے مشاہدہ کرنے کے ساتھ کالاش کمیونٹی کی مذہبی رسوم میں دخل اندازی کی کوشش نہ کی جائے۔ کے۔وی ۔ڈے ۔اے کی طرف سے کالاش تہوار چاوموس کے لئے نظام الاوقات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جوسیاحوں کی معلومات اور رہنمائی کے لئے خبر کے اخر میں شائع کیئے گئے،

 

 

یادرہے کہ فیسٹیول میں سب سے پہلے کالاش قبیلے کے مذہبی سالانہ تہوار چاؤموس میں چوچک سارا زاری منایا جائیگا۔ جس میں کیلاش قبیلے کے نوجوان لڑکے لڑکیاں اور چھوٹے بچے اس دن کو منانے کے لئے شام کے اوقات میں جنگلوں میں جاکر دیار کے درختوں سے ٹہنیاں توڑ کر لاتے ہیں اور آگ جلا کر اس آگ میں ڈالتے ہیں اور پھر لڑکیاں اور لڑکے علیحدہ علیحدہ آگ میں سے دھوئیں کے مرغولے اُٹھاتے ہوئے آپس میں مقابلہ کرتے ہیں جس گروہ کے آگ کا دھواں زیادہ اونچائی کو چھوتا ہے وہ گروہ جیت جاتاہے۔

 

وادی کالاش میں مختلف مقامات پر چاؤموس تہوار میں کیلاش قبیلے کے افرادآج جن میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہونگی اور اسی طرز پر دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور گونا سارا زاری منائیں گے۔ چاؤموس فیسٹیول میں منائے جانے والے تہواروں میں منڈاہیک اور شارا بیرایک کی رسم بھی شامل ہے۔شارابیرایک رسم میں کیلاشی اپنے گھروں میں آٹے سے مختلف اشیاء جس میں مارخور، چرواہے، گائے، اپنے بزرگوں کی نشانیاں اور دیگر مختلف چیزیں بناتے ہیں جس کو آگ میں پکانے کے بعد دھوپ میں رکھا جاتا ہے اور تیار ہوجانے کے بعد اس کو اپنے ہمسایوں میں تحفہ کے طور پر تقسیم کرتے ہیں۔ جس کا مقصد خوشحالی، سالگرہ اور چاوموس فیسٹیول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

 

اس دوران یہ اپنے رسمی گانے، نغمے گنگنا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ منڈاہیک رسم میں کیلاشی قبیلے کے افراد ہاتھوں میں پائن درخت کی لکڑی میں آگ جلا کر پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں جو کے ان کے وفات پا جانے والے عزیزو اقارب کی یاد میں ہوتی ہیں۔ کیلاش قبیلے کا منفرد چاؤموس تہوار 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس تہوار سے لطف اندوز ہونے اور اس کو دیکھنے کیلئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی اور ملکی سیاح کیلاش قبیلے کا رخ کرتے ہیں۔

 

 

 

chitraltimes kalash festival chomas concludes here in kalash valley 1 chitraltimes kalash festival chomas concludes here in kalash valley 2 1 کالاش Kalash festival chomas kicked off in kalalsh valley chitral 1 scaled

 

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96424