
کاقلشٹ میں اولڈ سٹیزن کیلئے منعقدہ پروگرام اختتام پذیر
بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) ہمسفر ویلفیئر سوسائٹی بونی کروے جنالی کے زیر اہتمام اتوار کے روز کاقلشٹ میں سینئر سٹیزن بونی کروے جنالی کے لیے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام صبح 9 بجے شروع ھوکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ADC چترال زاکر حسین جدون ،کے ساتھ ساتھ AC مستوج ایٹ بونی اشفاق احمد، SDPO مستوج ایٹ بونی ، DMO RTS commission منیر احمد، ڈائریکٹر BISEP جاوید احمد ، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے شرکت کی۔۔
پروگرام میں کلچرل شو اور مختلف علاقائی کھیل پیش کیے گئے۔ جس میں اولڈ سٹیزن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا . اوران کے کیلئے صحت افزا پروگرام منعقد کرنے پرسوسائٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا .جبکہ سوسائٹی کے ذمہ داروںنے ان تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا جنھوںنے اس پروگرام کو منعقد کرنے میں تعاون کی . خصوصی طور پر نائب تحصیل ناظم مستوج، فخر الدین، ویلیج ناظم سلامت خان اورمقامی پولیس قابل ذکر ہیں.