Chitral Times

Dec 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغلشٹ میڈوز ایک اہم سیاحتی مقام ہے،جشن کاغلشٹ میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے،ثریابی بی ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی

Posted on
شیئر کریں:

کاغلشٹ میڈوز ایک اہم سیاحتی مقام ہے،جشن کاغلشٹ میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے،ثریابی بی ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی

اپر چترال ( چترلا ٹائمزرپورٹ)ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی ثریا بی بی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کی ذاتی دلچسپی سے کاغلشٹ فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا۔ کاغلشٹ فیسٹیول علاقہ میں سیاحت کی ترقی، مقامی لوگوں کیلئے تفریح سمیت نوجوانوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں میں شرکت اور علاقائی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کاغلشٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال اپر محمد عرفان الدین، ڈی پی او محمد عتیق شاہ، ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان، چیئرمین قاقلشٹ کمیٹی بونی شہزادہ سکندرالملک سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

 

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بونی میں کاغلشٹ میڈوز یہاں کی سیاحت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے جہاں پانچ سال کے وقفے کے بعد جشن کاغلشٹ منعقد ہوا۔یہ واحد میلہ ہے جس کی وجہ سے یہاں سیاحت کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔ فیسٹیول میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ چترال میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ یہاں آئیں اور سیاحت کے فروغ میں مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ شندور پولو فیسٹیول کا بھی اچھے سے انعقاد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ چترال اپر سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس اور کاغلشٹ کمیٹی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔میلے میں فٹبال کا فائنل برونرز پشاور فٹبال کلب اور بونی ہیڈکوآرٹر کے مابین کھیلا گیا جس میں برونرز پشاور کلب نے ٹائٹل صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔ والی بال کے مقابلوں میں ہیڈ کوآرٹر بونی نے مروئے کو ہراکر فائنل اپنے نام کیا۔ لوک کھیلوں کے مقابلوں میں شاپیر کڑی کا مقابلہ چرون اویر نے جیتا۔

chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 1 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 3 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 4 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 5 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 6 chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 7

chitraltimes qaqlasht kaghlasht festival 2024 ds suraya 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88421