Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 16 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن

Posted on
شیئر کریں:

کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 16 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 16 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں پر ٹریبونل 19 جنوری تک فیصلہ دیں گے، مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22  جنوری ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی فہرست 23 جنوری کو آویزاں ہوگی۔

 

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کردی

لاہور(سی ایم لنکس) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی،7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کو پہلے سیشن کورٹ رجوع کرنا چاہیے تھا۔قانون کے مطابق ہائیکورٹ میں براہ راست درخواست دائر نہیں ہوسکتی صرف اپیل دائر ہو سکتی ہے، سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے بھیجا، موجودہ درخواست ناقابل سماعت ہے اسلئے مسترد کی جاتی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83573