Chitral Times

Jul 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

Posted on
شیئر کریں:

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں بنایا گیا ہے، سہولت مرکز کی معاونت نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24/7 کام کر رہا ہے، امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ سیکریٹری پاور ڈویڑن اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویڑن بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکریٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔اسی طرح چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023ء کو کیا جاچکا ہے، نادہندہ امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر آر او سے رجوع کریں، نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت کے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

 

الیکشن کا دوسرا مرحلہ؛ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔آج سے جمع شدہ تمام کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے عمل کا آغاز ہوگیا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔اسکروٹنی میں کاغذات مسترد یا منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹربیونلز میں اپیل ہوسکے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں خلاف کل منگل 26 دسمبر سے اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی سخت ترین سیکورٹی کر دی گئی۔ ریٹرننگ افسران نے دفاتر میں جتھوں کی صورت میں آنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی ممنوع قرار دے دی۔ ریٹرننگ افسران نے ہدایت کی ہے کہ امیدوار صرف تجویز تائید کنندگان کو ہمراہ لائیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے، جو 24/7 کام کر رہا ہے۔اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا،قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول شدہ امیدواران کے کوائف ضروری کاروائی کے لیے ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویڑن، سیکریٹری پٹرولیم ڈویڑن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویڑن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویڑن، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہیکہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔ حکومت کے تمام وفاقی، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023 کو کیا جا چکا ہے۔ نادہندہ امیدواران کاغذاتِ نامزدگی کی چانچ پڑتال کے دوران مورخہ 25 تا 30 دسمبر 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کریں۔ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔

 

 

 

الیکشن کمیشن،انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلیے ہدایات جاری

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلیے ہدایات جاری کردیں۔آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بینرز چھاپنے کے حوالے سے ہدایات جاری الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پوسٹرز 18 انچ لمبائی23 انچ سے زیادہ چوڑا نہ ہو ہینڈ پفلٹ، کتابچے 9 انچ لمبا اور 6 انچ چوڑائی کا ہو بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہ ہو پورٹریٹ 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔پبلشر کا نام اور پتہ پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز اور پورٹریٹ پر لکھنا لازم قرار، قرآنی آت سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی قرار دیا گیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83452