کاغذآت نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم، این اے ون چترال سے کل دس جبکہ پی کے ون کے پندرہ اور پی کے ٹو چترال لوئر سے کل 8امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا
کاغذآت نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم، این اے ون چترال سے کل دس جبکہ پی کے ون کے پندرہ اور پی کے ٹو چترال لوئر سے کل 8امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اخری دن متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے ، ان میں اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق این اے ون میں کل دس امیدوار رہ گئے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی 22امیدواروں نے جمع کئے تھے۔ اسی طرف پی کے ون میں پندرہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ریٹرننگ آفیسر این اے ون چترال اپر کم لوئر چترال فدالکریم کے دستخط سے جاری لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی این اے ون کی ایک نشست کے لئے کل دس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جن میں اسدالرحمن، افتخارالدین، خدیجہ سردار، سیدہ میمونہ شاہ، عبد الطیف ، فضل ربی ، محمد جاوید خان ، محمد طلحہ محمود، مختارنبی اور مولانا عبد الاکبرچترالی شامل ہیں، اسی طرح صوبائی اسمبلی پی کے ون میں پندرہ امیدواروں میں پنچہ آزمائی ہوگئ۔ جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
اسی طرح لوئر چترال کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے ٹو کے لئے کل آٹھ امیدوار اں میدان میں رہ گئے ہیں ۔ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر محمد عاطف جالب کی طرف سے جاری لسٹ کے مطابق کل آٹھ امیدوار وں مقابلہ ہوگا جن میں ایک امیدوار کا تعلق کالاش کمیونٹی سے ہے جو جنرل نشست کے لئے پہلی دفعہ میدان میں اُتراہے، جبکہ متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اخری دن واپس لے لئے ہیں۔
جن امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ان کی تفصیل زیل ہے۔