
ڈی پی او چترال نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران اورجوانوںمیں انعامات اوراسناد تقسیم کئے
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی پی او آفس میں خصوصی اردلی روم کا انعقاد کیا،
خصوصی طور پر منعقدہ تقریب کے دوران ڈی پی او وسیم ریاض نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر ا ن میں انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے، انعامات اور اسناد تقسیم کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جار ی کریک ڈ اؤن میں چترال کو منشیات سے پاک کرنے اور یوتھ کو اس لعنت سے چھٹکارا دلا نے میں اپنا کردار ادا کریں ۔