
ڈی پی او چترال لوئیر افتخار شاہ کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار
ڈی پی او چترال لوئیر افتخار شاہ کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کادورہ کرکے وہاں پر بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ادارے کے سربراہ اور اسٹاف کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور لوئر چترال پولیس کی طرف سے ادارے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا, بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہیں اپنائیت کا احساس دلایا۔ اس موقع پر ادارے کے روح رواں مولانا عماد الدین اور شہزادہ مدثر الملک بھی موجود تھے جنھوں نے ادارے کے بارے میں ڈی پی او کو بریفنگ دی ۔ اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات سےبھی انھیں اگاہ کیا۔ ڈی پی او نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ،
ڈی۔پی۔او لوئر چترال بچوں سے کہا کہ وہ دل لگاکر پڑھائی کریں اور ایک کامیاب انسان بن کر اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے بچوں کے ہمراہ اکیڈمی کے صحن میں پودا بھی لگایا۔