Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی سی آفس چترال میں‌کمپیوٹراپریٹرکی اسامیوں‌سے متعلق اخباری بیان کی وضاحت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں کمپیوٹراپریٹر کے اسامیوں سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بعض امیدواروں کی طرف سے جاری اخباری بیان حقیقت کے منافی اورمن گھڑت ہے۔ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ٹیسٹ انٹرویو میں کسی قسم کی کوئی زیادتی یا ناانصافی نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ حکام بالا اورصوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہدایت کے مطابق میرٹ کو فالو کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی اے، بی ایس سی ڈگری ہولڈر امیدواروں کیلئے مذید ایک سالہ آئی ٹی ڈپلومہ لازمی قرار دیا گیا تھا جبکہ بی ایس یا بی سی ایس ڈگری کے حامل امیدواران بے غیر ڈپلومہ کے مذکورہ اسامی کیلئے درخواست دینے کے اہل قرار دئیے گئے تھے۔

بیان میں‌مذید کہاگیا ہے کہ بعض امیدواروں کی طرف سے باربار شکایت پر دوبار صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں رہنمائی حاصل کی گئی اوردونوں مرتبہ یہی میرٹ دھرایا گیا کہ بی ایس اوربی سی ایس کی ڈگری کے حامل امیدوار بے غیرآئی ٹی ڈپلومہ کے مذکورہ اسامی کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں جبکہ بی اے اور بی ایس سی ڈگری ہولڈرز کے ساتھ ایک سالہ ڈپلومہ لازمی قراردیا گیا۔ مگر بعض امیدواران کسی دوسرے اضلاع کا حوالہ دیکر میرٹ کی راہ میں حائل ہونا چاہتے ہیں۔ اگر کسی دوسرے اضلاع میں غلطی سے اسی طرح کی کوئی میرٹ اپنائی گئی ہے توچترال میں اُس غلطی کودوبارہ نہیں دہراسکتے اورنہ ہرامیدوارکی خواہش کے مطابق میرٹ ترتیب دی جاسکتی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22835