Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی جی ہیلتھ دورہ چترال ، ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کا معائنہ، ہسپتال کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشادخان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات اور وارڈوں کا معائنہ کرنے کے بعد ہسپتال کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود ہسپتال میں جس معیار کی سروس دی جارہی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔

d g health chitral visit

انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کے دفتر میں موجود ڈاکٹروں اور دوسرے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے علاوہ تمام پیرامیڈیکل اور دوسرے اسٹاف کی بھرتی کے لئے وہ عنقریب این او سی جاری کریں گے تاکہ اسٹاف کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکے۔ ڈی جی نے کہاکہ وہ ضلعے کے تمام رورل ہیلتھ سنٹروں کا تفصیلی معائنہ کریں گے اور صحت سے متعلق جملہ مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت میں جدیدسسٹم متعارف کروارہاہے جس کے تحت چترال جیسے پسماندہ اضلاع کے تمام بنیادی مسائل حل کیاجائے گا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا ایک پراجیکٹ کے چترال سمیت کئی اضلاع کوجدیدایمبولینس دینے کافیصلہ کیاجس میں ڈاکٹر،ادویات،جدیدمشینری تمام سہولیات موجودہوں گے دور درازعلاقوں میں جاکرطبی سہولیات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صحت کی سہولتیں گھر گھر پہنچانے کیلئے جدید پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں سہولیات مہیاکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے تحت ڈی ایچ کیوہسپتال میں جمع ہونے والے ریونیوسے بیس فیصد فنڈمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال کی مرمت دیگراخرات میں خرچ کرنے کے اہل ہونگے۔

ڈی جی ہیلتھ نے چترال میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی رجحان پر قابو پانے کے لئے بھی متعدد اقدامات کا ذکر کیا جن پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض الملک جیلانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکن اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور دور دراز کے دیہاتی ہسپتالوں کے عمارتوں کی بحالی کے لئے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین ڈیڈک اقلیتی ممبرصوبائی اسمبلی وزیرزدہ نے ڈی جی ہیلتھ کی چترال آمدپرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ چترال اب دواضلاع میں تقسیم ہوچکاہے محکمہ صحت ذمہ داروں سے گذارش کی جاتی ہے کہ فنڈزاورآلات برابری کی بنیادپردی جائے تاکہ یہاں کی پسماندگی میں کمی آجائے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے ہرپلیٹ فارم پرآواز اٹھائیں گے۔ ڈی جی ہیلتھ نے اس موقع پر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر منیجمنٹ خیبرپختونخوا ڈاکٹر قاسم، سینئر ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رکن الدین، ڈاکٹر انور الدین،ڈسٹرکٹ ای پی آئی کواڈینٹرڈاکٹرفیاض رومی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاداحمد،ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول افیسرڈاکٹرفرح جاوید،ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیدا،ڈاکٹرگلزاراحمد اور دوسرے بھی موجودتھے۔
d g health chitral visit dhq3
d g health chitral visit dhq


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23624