
ڈی اے ای کے یکم اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات بھی ملتوی..ٹیکنیکل بورڈ
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اس ضمن میں تمام متعلقہ طلباء،پرنسپل صاحبان اور طلبہ کے والدین کو مطلع کیا گیاہے کہ خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ز (ڈی اے ای) کے سالانہ امتحانات 2020 جومورخہ یکم اپریل 2010 سے شروع ہونے والے تھے تا حکم ثانی ملتوی کردیے گئے ہیں۔نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس ضمن میں متعلقہ طلباء 31مارچ 2020 کے بعد اپنے اپنے اداروں سے معلومات حاصل کر سکیں گے اور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکیں گے۔