Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی.اے.ای نتائج، آئی ٹی آرڈی چترال کے طلباء نے ٹاپ پوزشینیں‌اپنے نام کرلی

شیئر کریں:

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) خیبر پختون خواہ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن نے DAE کے سالانہ امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا. جس کے مطابق انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ ریسورس ڈیولپمنٹ ITRD چترال کے طلباء نے حسب روایت ضلع کی سطح پر تمام ٹاپ پوزیشن حاصل کیں۔ فرسٹ ائیر سول میں فرداد ظفر بیگ نے 975 نمبرون کے ساتھ،سیکنڈ ائیر سول میں شہزاد محسن الملک نے 1738 نمبرون کے ساتھ جب کہ تھرڈ ائیر سول میں میراعظم شاہ نے 2607 نمبرون کے ساتھ پورے ضلعے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں شفیق احمد نے 837 نمبرون کے ساتھ فرسٹ ائیر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سیکنڈ ائیر الیکٹر یکل میں عجاز علی خان نے 1709 نمبرون کے ساتھ اور تھرڈ ائیر الیکٹریکل میں محمد زولفقار علی خان نے 2589 نمبرون کے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ کالج کا مجموعی نتیجہ 75% رہا۔
کامیاب طلبا ء نے اپنی کامیابی کواللہ تعالیٰ کی مہربانی،اپنی انتھک محنت،والدین کی دعاؤں اور کالج انتظامہ کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔
itrd position holders chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
25785