
ڈی ایچ کیوہسپتال چترال اوربونی میں ڈاکٹرزاوراسٹاف کادھرناجاری، ہسپتال ویران،مریض رُل گئے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)صوبے کے دوسرے حصوںکی طرح چترال کے مختلف سرکاری ہسپتالوںمیں ڈاکٹراورپیرامیڈیکس سٹاف کی ہڑتال اوردھرنا جاری ہے . چترال کے دواضلاع کی واحد ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں بھی احتجاجی مظاہروںکا سلسلہ جاری ہے . منگل کے دن صرف ایمرجنسی کے علاوہ باقی تمام یونٹ بند رہے ، ہسپتال لان میں ڈاکٹرزاوراسٹاف نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا. اورمطالبات کی منظوری تک دھرنا واحتجاج جاری رکھنے کی عزم کا اظہارکیا. جن کی حمایت میں آل ایمپلائزکوارڈنیشن کونسل کے ذمہ داروں نے بھی ان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر شامل ہوگئے اوران کی مطالبات کو جائز قراردیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. احتجاج کا یہ سلسلہ ٹی ایچ کیوہپستال دروش ودیگرہسپتالوں میں بھی جاری ہے .
.
احتجاج کی وجہ سے اوپی ڈی ، لیبارٹریز،وغیرہ سب بندرہے ، جس کی وجہ سے مریضوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. مختلف وارڈوںمیں مریضوںکی نگاہ داشت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریض پرائیویٹ ہسپتالوںمیں شفٹ ہوگئے اورچند ایسے مریضموجود تھے.جوپرائیویٹ ہسپتالوںکی اخراجات برداشت کرنے سے قاصرتھے. جنھوںنے بتایا کہ انھیں ٹاہم پر نہ کوئی انجکشن لگاتا ہے اورنہ بلڈپریشروغیرہ چیک کرنے کی سہولت دستیاب ہے . تاہم ایمرجنسی میں ڈاکٹرودیگرسٹاف ڈیوٹی دے رہے ہیں .
……………………………….
.
ہسپتالوں کے نجکاری کے خلاف صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں بھی احتجاج۔
بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) دریںاثنا سرکاری ہسپتالوں کے نجکاری کے خلاف احتجاج کے طور پر تحصیل ہسپتال بونی میں احتجاجاً ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈکس سٹاف بھی صوبے کے دیگر حصوں کی طرح ہسپتال کے لان میں احتجاجی کیمپ لگاکردھرنا دیا.
میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے ائیے ہوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. جو یارخون،تورکھو کے اور موڑکھو کے دور دراز علاقوں سے ہسپتال اکر ہڑتال کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں۔اور بنا چیک اپ کے گھروں کولوٹ رہے ہیں۔احتجاجی کیمپ پر علاقے کے معتبرات اکر میڈیکل اسٹاف سے ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے ان کی آواز سے اوز ملانے کی یقین دہانی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے آج تجار یونین بونی اپر چترال کے ایک وفد بھی کیمپ میں میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔اور مریضوں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔