ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹر افتخارالدین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) 32سال تک محکمہ صحت میں خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر افتخار الدین کے اعزاز میں بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اسٹاف نے الوداعی پارٹی دے دی جس میں سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر احمد، DHQہسپتال کے ایم ۔ ایس ڈاکٹر اسراراللہ، کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈاکٹر شہا ب الدین، سپرنٹنڈنٹ نور ستارالملک ، اکاو نٹنٹ نیاز احمد اور دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر افتخارالدین کی خدمات کو سراہا گیا جبکہ اسٹاف کی طرف سے انہیں چترال کا روایتی تخفہ چغہ پیش کیا گیا۔