Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایف اے چترال کا عاشق حسین قریشی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)عمران خان فاؤنڈیشن کے سپورٹس برانچ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ عاشق حسین قریشی کی نا گہانی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (DFA) نے ملک بھر اور بالخصوص ضلع چترال میں فٹبال کی ترقی کے لئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈی ایف اے کے ایک تعزیتی اجلاس میں کرنل عاشق قریشی کے اچانک وفات پانے پر انکے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ قریشی صاحب کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پورا کرنے ناممکن ہے۔ ڈی ایف اے کے اجلاس میں مرحوم کرنل عاشق قریشی کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28096