Chitral Times

Dec 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیفنڈرزآف چترال ساکر لیگ اختتام پذیر، آل سلیکٹرز کلب فاتح رہی، ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈی پی او اکرام اللہ اور کرنل قیصر رضا نے انعامات تقسیم کئے

شیئر کریں:

ڈیفنڈرزآف چترال ساکر لیگ اختتام پذیر، آل سلیکٹرز کلب فاتح رہی، ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈی پی او اکرام اللہ اور کرنل قیصر رضا نے انعامات تقسیم کئے

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال سکاؤٹس 146ونگ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آئیڈیل کلب دروش کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا ”ڈیفنڈر ز آف چترا ل ساکر لیگ” کا فائنل میچ اتوار کے روز کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں کھیلا گیا جس میں آل سلیکٹرز سپورٹس کلب دروش فاتح ٹھری۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی خان اور ڈی پی او اکرام اللہ مہمان خصوصی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ انکے ہمراہ چترال سکاؤٹس 146ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا بھی موجود تھے جبکہ فائنل پروگرام میں عمائدین علاقہ بھی شرکت کی

حاضرین سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کھیلوں کے پروگرامات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہر قسم کے تعاؤن کا یقین دلایا۔ انہوں نے چترال میں چترال فٹ بال لیگ اور ڈیفنڈرز آف چترال ساکر لیگ منعقد کرنے پرآئیڈیل کلب کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چترال میں فٹ بال اور پولو کے علاوہ دیگر کھیلوں کے سلسلے میں کوششیں کر رہی ہے، ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،ضلع انتظامیہ آئندہ بھی بڑے بڑے ایونٹ منعقد کرائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں اسی لئے ہم سے جتنا ہو سکے گا ہم کھیلوں کی سرپرستی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دروش میں سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی طرف سے جیتنے والی ٹیم کیلئے 25ہزار روپے اور رنر ٹیم کیلئے 15ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔

اس سے قبل سپاس نامہ پیش کرتے معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے نے کہا دفاع وطن کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے چترال سکاؤٹس، پولیس اور لیویز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کیا کہ دروش میں ایک سول گراؤنڈ کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ دروش کی سطح پر بھی کھیلوں کے پروگرامات کے انعقاد میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

اس موقع پر اہلیان دروش کی طرف سے 6ستمبر 2023؁ء کو ملک کی سرحدوں پر حملہ آور دشمنو ں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والے چترال سکاؤٹس کے 146ونگ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ونگ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا کو ”LMG“ گن کا خصوصی ماڈل پیش کیا گیا۔ ٹورنمنٹ انتظامیہ کی طرف ڈی سی چترال اور ڈی پی او چترال کو شہزادہ ہشام الملک نے یادگاری شیلڈز پیش کئے۔
فائنل میچ میں آل سلیکٹرز کلب دروش نے مد مقابل آئیڈیل کلب دروش کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکرٹائیٹل اپنے نام کرلی۔

chitraltimes defender club drosh tournament concludes 5 chitraltimes defender club drosh tournament concludes 6

chitraltimes defender club drosh tournament concludes 4

chitraltimes defender club drosh tournament concludes 3

chitraltimes defender club drosh tournament concludes 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81585