Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈھائی لاکھ افغان واپس روانہ، پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات

Posted on
شیئر کریں:

ڈھائی لاکھ افغان واپس روانہ، پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات

اسلام آباد / پشاور / کابل( چترال ٹائمزرپورٹ)حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں‘ گزشتہ روز 593 خاندانوں کے 3 ہزار 250 افراد کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔حکام کے مطابق تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جبکہ افغانستان حکومت نے پاکستان سے بے دخل پناگزینوں کو قبول کرنے کے لیے قونصل جنرل کی تصدیق کافیصلہ کیا ہے، جو ان کی حیثیت کا تعین کرے گا‘ پہلی مرتبہ جمعہ کو کسی ایک غیر قانونی پناگزین کو خیبرپختونخوا کے راستے واپس نہیں بھیجا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکڑوں افغان شہریوں کو سامان کے بغیر وطن واپس بھیجنے سے قبل پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا‘ کئی معاملات میں غیر دستاویزی خاندانوں کے مردوں کو ان کی خواتین کے بغیر ہی ملک بدر کر دیا گیا ہے۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ افغان انتظامیہ نے انہیں ملک بدری کی شرط کے حوالے سے کبھی آگاہ نہیں کیا‘نادرا کی جانب سے دستاویز میں شامل کیے بغیر کوئی شہری ملک سے باہر نہیں جا سکتا۔دریں اثناء ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردارکیاہے کہ افغانستان لوٹنے والے خاندانوں کیلیے 2.7 کروڑ ڈالر کی فوری ضرورت ہے، یہ خاندان ایسے وقت میں واپس آرہے ہیں، جہاں ایک تہائی افراد کو نہیں پتا کہ ان کی اگلی خوراک کہاں سے آئے گی۔افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس فنڈنگ کی قلت ہے، وہ پاکستان سے آئے افغان خاندانوں کی مدد جاری نہیں رکھ سکیں گے‘ ورلڈ فوڈ پروگرام ایک کروڑ افراد کے لیے خوراک کی ہنگامی امداد نہ کرنے پر مجبور ہے۔

 

بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس، اسمبلی سے منظور نہ ہونے پر 19 فروری کو ختم ہو جائے گا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بینکوں کی ونڈ فال منافع عائد کردہ 40 فیصد اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن 19 فروری 2024 تک قومی اسمبلی سے منظور نہ ہونے کی صورت میں کالعدم ہو جائے گا۔وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 99D(2) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اکیس نومبر 2023کو جاری کردہ ایس آر او 1588(I)/2023 حکومت نے ونڈ فال کے تحت بینکوں کی ونڈ فال منافع کی مد میں آمدنی کا حساب لگانے کا طریقہ اور چالیس فیصد ٹیکس کی رقم کا تعین کرنے کا فارمولا متعارف کروایا ہے۔انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 کے سیکشن 99D(3) کے مطابق وفاقی حکومت کو 19 فروری 2024 تک نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت تک قومی اسمبلی کی تشکیل متوقع نہیں ہے چاہے عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ بینکوں کے ونڈ فال منافع پر ٹیکس ادائیگی کی مقررہ تاریخ جلد بازی میں طے کی گئی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82229