ڈپٹی کمشنر لویر چترال کا گرم چشمہ روڈ پر این ایچ اے ٹھیکہ دار کی ناقص کام کا نوٹس، کام فوری روک کر ٹھیکہ دار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر لویر چترال کا گرم چشمہ روڈ پر این ایچ اے ٹھیکہ دار کی ناقص کام کا نوٹس، کام فوری روک کر ٹھیکہ دار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت
چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) مختلف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور اکبر خان نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ ,پلاننگ افیسر,اور انجینئر کے ساتھ گرم چشمہ روڈ پر توشی شاشا کے مقام پر این ایچ اے کے جاری کام کا معائنہ کیا۔کام کو غیر تسلی بخش پا کر اے ڈی سی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔اور کام کو فوری روک کر ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی سفارش کی۔اور تنبیہ کی غیر معیاری کام کسی صورت میں برداشت نہیں کی جاۓ گی۔