ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران خان کا مختلف بازاروں اور ٹرانسپورٹ آڈوں کا معائنہ ، گرانفروشی پر متعدد دکانیں سیل کردیَے گئے
ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران خان کا مختلف بازاروں اور ٹرانسپورٹ آڈوں کا معائنہ ، گرانفروشی پر متعدد دکانیں سیل کردیَے گئے
چترال ( چترال ٹائمزرپورت ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ چترال بازار میں واقع سبزی کے دکانوں اور پولٹری شاپس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی, سرکاری نرخنامے اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اور گرانفروشی ,سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی , ناقص صفائی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ اور مہنگا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کرواکر دکانوں کو سیل کر دیا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد عمران خان نے ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عوام سے کرایوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ کرایہ نامہ اویزاں کریں ۔ اور عید کے ایام میں گاڑیوں کی شارٹیج اور زائد کراۓ وصول کرنے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا دی جاۓ گی۔