Chitral Times

Sep 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال عمران خان نے عید حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین چترال کے نونہالوں کے ساتھ منائے

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال عمران خان نے عید حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین چترال کے نونہالوں کے ساتھ منائے

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے عید حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین چترال کے نونہالوں کے ساتھ منائے ، انھوں نے بچوں کو عید کی مبارک باد دی ۔بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اور بچوں میں عیدی تقسیم کیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے بچوں کو اپنے آفس مدعو کر کے گارڈ آف آنر کا انتظام کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے حمیدہ اکیڈمی انتظامیہ کا بچوں کی بہترین دیکھ بھال کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اے سی ریونیو شہروز مفتی , ایڈیشنل اے سی ہیڈکوارٹز عدنان حیدر ملوکی اور اے سی یو ٹی خلیل اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

یادرہے کہ حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی دنین چترال میں قائم اپنی نوعیت کا چترال میں پہلا ادارہ ہے جہاں پچاس سے زائدبے سہارہ اوریتیم بچے زیر تعلیم ہیں، اس اکیڈیمی میں ان بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن دینے کے ساتھ انکی اخلاقی تربیت ، رہائش اور کھانے پینے کا بہترین انتظام ہے، یہ ادارہ مخیر حضرات کی ڈونیشن سے چل رہاہے ، جہاں بعض اوقات ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، موجودہ ڈپٹی کمشنر ایک غریب پرور اور انسان دوست آفیسر ہیں جو اپنی تعیناتی کے بعد کئی دفعہ اس ادارے کا وزٹ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کے ساتھ کھانا اور افطاری کا بھی اہتمام کیا، اور ان بچوں کے سر پر دست شفت رکھ رہے ہیں۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال عمران خان نے ڈسٹرکٹ جیل چترال کے قیدیوں کےساتھ ملاقات کی ، انھیں عید کی مبارک باد دی، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر نے عید کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی بھی عیادت کی اور انھیں مٹھائی پیش کی۔

chitraltimes dc imran khan visit hamida education and boarding academy with acs chitraltimes dc imran khan visit hamida education and boarding academy

chitraltimes dc imran khan visit hamida education and boarding academy 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87423