ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی زیرصدارت پرائس ریویوکمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی زیرصدارت پرائس ریویوکمیٹی کا اجلاس
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی افس میں منعقد وا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد عاطف جالب، ڈی ایف سی ارشد حسین ، انتظامی ومحکمہ خوراک کے افسران اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نرخناموں اور اشیاء کے ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے اشیاء خوردنوش کے نئی قیمتیں مقرر کی، نئی قیمتیں منڈی میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی بنا پر مقرر کئے گئے ہیں ۔ جو اشیاء کی پرچوں فروخت پر لاگو ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو نرخناموں پر عملدرامد ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو روز مرہ کی بنیاد پر صبح شام بازار میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر عوام الناس سے بھی گزارش کی گئی کہ گرانفوشوں کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر 0943412519 پر دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔