ڈپٹی کمشنرلوئرچترال کی عیسائی برادری سے ملاقات، کرسمس کے موقع پرفوڈ پیکج تقسیم
چترال( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے عیسائی برادری چترال سے منگل کی شام ملاقات کی۔ اس موقع پر اے اے سی (ریونیو) شہزاد خان اور تحصیلدار لوئر چترال سیفور خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی چترال نے اس موقع پرعیسائی برادری سے کرسمس کے موقع پر احترام کا مظاہرہ کرنے اور اس دن کی اہمیت کے بارے میں نئی نسل میں آگاہی پیدا کرنے پرزوردیا۔اُنہوں نے کہا کہ کرسمس میں بیماروں اور غریبوں سے محبت کرنے کا ایک خوبصورت سبق موجود ہے۔انہوں نے عیسائی برادری میں فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کی۔عیسائی برادری نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوڈ پیکیجز کی تقسیم پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ڈی سی چترال کو گورا قبرستان کا دورہ بھی کرایا اور اُن سے قبرستان کی صفائی کے لئے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔