ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی کا دورہ موڑکھو, ہیڈکوائر وریجون میں عوامی اجتماع سے خطاب
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی کا دورہ موڑکھو, ہیڈکوائر وریجون میں عوامی اجتماع سے خطاب
اپر چترال (جمشیداحمد)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اور ایم پی اے اپر چترال ثریا بی بی نے پیرکے روز ہیڈکواٹر موڑکھو وریجون کا دورہ کیا وریجون میں عوامی اجتماع سے خطاب کی جس میں پارٹی قائدیں کارکناں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شرکت کی الیکشن ٢٠٢٤ میں کامیابی کے بعد ایم پی اے اپر چترال ثریا بی بی کا موڑکھو کایہ پہلا دورہ تھی ان کے ہمراہ تحریک انصاف اپر چترال کے جنرل سکرٹری علاوہ الدیں عرفی سابق چیرمین فضل الرخمن ٹی ایم اوموڑکھو امین الرخمن سابق ہیڈماسٹر محمد حبیب دیگر موجود تھے
پروگرام کا باقاعدہ اغاز قاری ہدایت اللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد مختصر شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں زارنبی, رخمت ولی, شیرحسین شاہ نے موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور انہیں پارئی ٹوپیاں پہنائی گئی۔ نوجواں قیادت تحریک انصاف تحصیل موڑکھو شیر حسین نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے مہماناں گرامی اور حاضریں کو خوش امدید کہا ممبرویلج کونسل گہت وریجون سلطان حسین سالک نے مغزز مہمان کو سی پاس نامہ پیش کیا اور علاقے کی مسائل سے انہیں اگاہ کیا۔جن میں موڑکھو روڈ کی ہیڈکواٹروریجون تک کشادگی اور پختہ گی ,ارایچ سی ہسپتال دراسن موڑکھو میں ڈاکٹرزنہ ہونا ہسپتال کے لیے ڈاکٹر کی تعیناتی, وی سی گہت میں بچوں کے لیے مڈل سکول کی منظوری اوردوسرے دیگر شامل تھے جنرل سکرٹری اپر چترال علاوالدیں عرفی نے خطاب کیا۔اخر میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے حاصرین سے خطاب کیا انہوں کہا کہ حالیہ الیکشن نے اپر چترال کے عوام نے ہر مشکلات کے باوجود تحریک انصاف کے امیدواروں کوبھاری اکثریت میں کامیاب کرکے ہم پر اعتماد کیا ہم قوم کی توقعات پر پوری طرح اترنے کوشش کریں گے عوام کا مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرین گے۔
موڑکھو ہیڈکواٹر روڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوہے کہا فلحال صوبائی بجٹ پیش ہوچکا ہے سڑکوں کی کشادگی اور پختگی میں ہر سال حکومت کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے اس سال مزکورہ سڑک کی تعمیر ممکن نہیں اگلے سال اس مزکورہ روڈ کو حکومتی صوبائی اے ڈی پی میں شامل کرکے تعمیر کی جائے گی ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی مسلے کو متعلقہ ڈی ایچ او سے بات کرکے فوری مسلہ حل کرنے کی کوشش کرونگا۔موڑکھو کی درینہ مطالبہ نہر اتھک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اس میگا پراجکٹ کی تعمیر میں حکومت کی خطیر رقم چرچ ہورہےہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی صوبائ حکومت ایشن بنک کے تھرو اس کے لیے کوشش جاری ہے اور منصوبہ پراسس میں ہے انشا اللہ اس سال اگست کے اخر تک اس میگا پراجکٹ میں کام کا اغاز کیا جائے گا۔
گہت مڈل سکول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کوبہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے گہت مڈل سکول کی منظوری کے لیے بھی بہت جلد کوشش کی جائے گی اس کے علاوہ یونین کونسل موڑکھو میں ابپاشی اور ابنوشی کےمختلف اسکیموں کے لیے کوشش کی جائے گی۔بغص ضروری چھوٹے چھوٹے کام وی سی سطح پر ٹی ایم اے کے زریعے کرانے کی کوشش کی جائے گی نظامت کی فرائیض احسان الحق نے انجام دیں بعد میں موڑکھو میں بعض منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔