
ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان 24جنوری کوکیا جائیگا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) بورڈ برائے فی تعلیم خیبر پختونخوا کے تحت منعقدہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر (DAE) کے ضمنی امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان 24 جنوری 2020 کو شام 05:00 کیا جائیگا۔ مذکورہ امتحان کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.kpbte.edu.pk پر بھی دستیاب ہوں گے۔اس امر کا اعلان ریاض محمد کنٹرولر امتحانات، بورڈ برائے فنی تعلیم خیبر پختونخوا نے کیا۔