Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپتی کمشنر لوئیر چترال محسن اقبال کا عوامی شکایات کا نوٹس لیتےہوئے اوسیک دروش روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا معائنہ 

Posted on
شیئر کریں:

ڈپتی کمشنر لوئیر چترال محسن اقبال کا عوامی شکایات کا نوٹس لیتےہوئے اوسیک دروش روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا معائنہ

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے رات گۓ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ اوسیک دروش میں روڈ پر جاری بلیک ٹاپنگ اور دیگر ترقیاتی کام کا سرپرائز معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے روڈ پر ہونے و الے بلیک ٹاپنگ کے کام کا رولز کے مطابق تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کوالٹی کے عین مطابق تسلی بخش طریقے سے کیا جاۓ۔

ڈپٹی کمشنر نے سی اینڈ ڈبلیو حکام کو کام کی باقاعدگی سے خود نگرانی کرنے اور کام کی نگرانی کے لیے ایک انجینئر کو ریگولر بنیادوں پہ تعینات رکھنے کے احکامات جاری کیۓ۔تا کہ کام کی مسلسل مانیٹرنگ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پہ موجود ٹھیکیدار اور سی اینڈ ڈبلیو حکام کو سختی سے تاکید کی کہ روڈ ہر علاقے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیۓ ناقص کام کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشںنر نے انتظامی افسران کو ترقیاتی سکیمز کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایات کی۔

 

chitraltimes dc osiak road visit drosh 3

chitraltimes dc osiak road visit drosh 1

 

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ بی ایچ یو عشریت کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو میں عملے کی حاضری ,صفائی , انتظامی امور و مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا- ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو میں موجود مریضوں و تیمارداروں سے عملے، دستیاب سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو کو فعال صاف رکھنے, مریضوں کو بروقت رسپانس دینے اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

 

chitraltimes dc lower visit bhu ashirate 3

chitraltimes dc lower visit bhu ashirate 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99817