Chitral Times

Jul 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال میں صحت کارڈ پر مفت علاج کا دوبارہ آغاز کردیا گیا – ایم ایس

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال میں صحت کارڈ پر مفت علاج کا دوبارہ آغاز کردیا گیا – ایم ایس

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) آج جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال میں ایم ایس ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک کی زیر صدارت صحت کارڈ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرار الدین ، ڈی ایم ایس سٹور اینڈ فوکل پرسن صحت کارڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر نذیر احمد ، صحت کارڈ میڈیسن سپلائرز ، فوکل پرسن ممبر صوبائی اسمبلی چترال لوئر شاہد احمد ، رہنما پی ٹی آئی محمد قاسم اور سابق ناظم حیات الرحمن نے شرکت کئے ۔ اس موقع پر صحت کارڈ کے ذریعے علاج کے حوالے سے میڈیسن سپلائرز اور ڈاکٹروں کے ساتھ کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی ۔ تاہم میٹنگ کے اختتام پر فیصلہ ہوا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ہدایات پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں صحت کارڈ کے حامل افراد کا تمام تر علاج صحت کارڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر الملک نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو ہم بخوبی سر انجام دینگے۔
chitraltimes ms dhq hospital chairing sehat card meeting 3
chitraltimes ms dhq hospital chairing sehat card meeting 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86301