Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ کپ پولوٹورنامنٹ، چترال سکاوٹس،لیویز،ہیڈکوارٹربونی اورچترال اے سیمی فائنل کھیلیں‌گے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (جمشیداحمد)ڈسٹرکٹ پولوکپ ٹورنامنٹ2019چترال میں جاری ہے آج کواٹر فاینل کے دو میچز کھیلے گے پہلا کواٹر فاینل چترال اے اور انجگان لوٹ کوہ کے درمیان کھیلا گیا جوچترال اے نے دو کے مقابلے میں نو گولوں سے کامیابی حاصل کی۔ چترال اے ٹیم کی قیادت شہزادہ سکندرالملک کررہے ہیں.. دوسرا کواٹر فاینل چترال پولیس اور چترال لیویز کے مابین کھیلا گیا۔ چترال لیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چترال پولیس کو تین کے مقابلے میں چارگول سے ہرا کر سیمی فاینل کے لیے کولیفی کرلیا۔
کل بروز منگل پہلا سیمی فاینل چترال اے اور چترال سکاوٹس اے کے درمیان اور دوسرا سیمی فاینل ھیڈکواٹر بونی اور چترال لیویز کے درمیان کھیلا جائیگا۔اج چترال پولو گراونڈ شایقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شایقین کواٹر فاینل کے دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوے۔
chitral polo ground district cup matches 1

chitral polo ground district cup matches 3

chitral polo ground district cup matches 5

chitral polo ground district cup matches 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
23289