Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل چترال دنین کا دورہ، سیکورٹی مذید فول پروف بنانے کی ہدایت 

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل چترال دنین کا دورہ، سیکورٹی مذید فول پروف بنانے کی ہدایت

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے ڈسٹرکٹ جیل دنین کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ عثمان قادر اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر جیل پولیس کی چاق وچوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی دی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان قادر نے ڈی۔پی۔او کو تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، ڈی۔پی۔او نے سپرنٹنڈنٹ جیل کےہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جیل کے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی پوائنٹسس, واچ ٹاورز, سیی۔سی۔ٹی۔وی۔کیمروں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اسکے علاوہ ڈی۔پی۔او نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور عملہ سے ملاقات کرکے انکو ملاقاتیوں اور قیدیوں کی پراپر چیکنگ کرنے, مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے, ہائی الرٹ رہنے اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں،

ڈی۔پی۔او نے سیکورٹی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور جیل میں موجود قیدیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں ۔ڈیوٹی اور چیکنگ پر مامور اہلکاران کو ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ آپ کی چھوٹی غفلت کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہذا ڈیوٹی کے وقت مکمل الرٹ رہے۔

chitraltimes dpo lower chitral visit district jail chitral3 chitraltimes dpo lower chitral visit district jail chitral2 chitraltimes dpo lower chitral visit district jail chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73298