Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی ضلع لوئر چترال کا اجلاس، رمضان المبارک کے لئے اشیاخوردنوش کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد نیا نرخ نامہ جاری کردیا گیا،

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی ضلع لوئر چترال کا اجلاس، رمضان المبارک کے لئے اشیاخوردنوش کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد نیا نرخ نامہ جاری کردیا گیا،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پرائزریویو کمیٹی چترال لوئیر کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال (جنرل) عبدالسلام کے زیرصدار ت ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ جس میں انتظامی افسران , تجار برادری اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور رمضان المبارک میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جامع پلان بنایا گیا۔
اجلاس میں رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے جامع پلان سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی اور ضروری فیصلے کئے

گئے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اور رمضان کے لئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل اور شکایات / مانیٹرنگ ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جو قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار کریں گے انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا. تمام متعلقہ افسران رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرینگے ۔
اجلاس میں رمضان المبارک کے لئے مختلف اشیا خوردنوش کے نرخوں کا از سر نو تعین کیا گیاجوکہ ذیل ہیں،

 

 

chitraltimes DPRC Meeting held under the chairmanship adc gen chitral lower new price list issued 8

 

chitraltimes DPRC Meeting held under the chairmanship adc gen chitral lower new price list issued 3

 

chitraltimes DPRC Meeting held under the chairmanship adc gen chitral lower new price list issued 4

 

chitraltimes DPRC Meeting held under the chairmanship adc gen chitral lower new price list issued 5

 

chitraltimes DPRC Meeting held under the chairmanship adc gen chitral lower new price list issued 6

chitraltimes DPRC Meeting held under the chairmanship adc gen chitral lower new price list issued 7

 

 

 

chitraltimes DPRC Meeting held under the chairmanship adc gen chitral lower new price list issued 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99401