Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کو من مانی انداز میں چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بلال ممتاز کی بحیثیت چیئرمین تعیناتی غیر قانونی اقدام ہے، اسے مسترد کر تے ہیں۔ کمال عبد الجمیل

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کو من مانی انداز میں چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بلال ممتاز کی بحیثیت چیئرمین تعیناتی غیر قانونی اقدام ہے، اسے مسترد کر تے ہیں۔ کمال عبد الجمیل

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) آئیڈیل کلب دروش چترال کے صدر اور ڈی ایف اے لوئر چترال کی صدارت کے لئے سابق امیدوار کمال عبدالجمیل نے کہا ہے کہ اس وقت ڈی ایف اے لوئر چترال کو من مانی انداز میں چلانے کی جو روش ہے وہ قابل افسوس ہے، اس سے فٹبال کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ چند لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 

انہوں نے بلال ممتاز نامی شخصیت کو ڈی ایف اے کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے فٹبال فیڈریشن کے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایف اے کی ضلعی باڈی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین کے تحت کام کرنے والا ایک ذیلی ادارہ ہے، آئین اور قانون سے ہٹ کر کسی بھی اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور ہر فورم پر اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایف اے لوئر چترال کے 38کلبوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور ان میں 13کلب ووٹنگ رائٹس کے حامل ہیں، ان کلبوں کی مشاورت کے بغیر من مانی انداز میں ڈی ایف اے کو چلانے کے منفی نتائج مرتب ہونگے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کے حوالے سے میری اپیل ابھی بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن میں موجود ہے اور میں نے صرف اور صرف چترال میں فٹبال کی بہتری کے لئے اپنے اپیل کے بارے میں مزید کاروائی نہیں کی تاکہ فٹبال کو کوئی نقصان نہ پہنچے مگر میری اس نیک نیتی کا فائدہ پہنچنے کے بجائے اسکا الٹا چترال کے فٹبال کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98991