Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز این اے ون چترال ، پی کے ون اور پی کے ٹو چترال نے91 امیدواروں کی فہرست جاری کردی،کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں اکثریت پی ٹی آئی کی ہے

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز این اے ون چترال ، پی کے ون اور پی کے ٹو چترال نے91 امیدواروں کی فہرست جاری کردی،کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں اکثریت پی ٹی آئی کی ہے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراپرچترال ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے این اے ون اور پی کے ون جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لوئیر چترال ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے پی کے ٹو کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں کی فہرست جاری کردی ہے، جنکی سیکروٹنی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اپر چترال کے مطابق پی کے ون اپر چترال کے لئے کل چالیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ، جن میں تین خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، جبکہ سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پی ٹی آئی کی طرف سے سولہ امیدواران شامل ہیں،

ای طرح نیشنل اسمبلی این اے ون کیلئے کل 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی، جن میں تین خواتین اور 9 امیدواروں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پی کے ٹو لوئیر چترال کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کردی گئی، کل امیدواروں کی تعداد ۲۸ ہے، جن میں دو خواتین جبکہ ایک اقلیتی آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔

chitraltimes dc chitral muhammad imran khan resume charge2

chitraltimes NA one Chitral candidates list1

chitraltimes NA one Chitral candidates list2

chitraltimes NA one Chitral candidates list3

chitaltimes list of candidates pk 1 chitral upper

chitaltimes list of candidates pk 2 chitral

chitaltimes list of candidates pk 2 chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
83441