ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ چترال خضرحیات نے چارچ سنبھال لیا
چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز) ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ چترال خضرحیات خان نے چارچ سنبھال لیا ہے. اس موقع پرسوشل ویلفئیرآفس میںایک مختصرتقریب منعقد کی گئی . جس میںمختلف اداروں کے ذمہ داران، سیاسی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے تعینات ڈی او سوشل ویلفئیرخضرحیات نے کہاکہ سول سوسائیٹی میں سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کا بڑااورکلیدی رول ہے، مگراکثراوقات اس ادارے کو نظرانداز کیا جاتا ہے.انھوں نے کہاکہ وہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو لیکر چترال میں اس ادارے کومذید فعال بنانے میںاپنا کردار اداکریں گے .اورخصوصا چترال کے نوجوانوں اورخواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوںپر حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ چترال کے نوجوان کو بے راہ روی خصوصا نشے کی لعنت سے نجات دلانے اورچترال کے خواتین میں خودکشی جیسی ناسورسے روکا جاسکے . انھوںنے اس سلسلے میںتمام متعلقہ اداروں اورمذہبی وسماجی حلقوںسے تعاون کی بھی اپیل کی.
ڈی اونے اس موقع پر بتایا کہ یورپین یونین کی تعاون سے بونی میں خواتین کیلئے دارلامان کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس کی عمارت تعمیر ہونے تک چترال شہر میں کرایہ کی بلڈنگ میںدارالامان قائم کیا جائےگا.
تقریب سے سابق سوشل ویلفیر آفیسرمستوج تاج الدین نے خطاب کرتے ہوئے اپنے تلخ تجربات سے حاضرین کو اگاہ کیا . انھوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ اورسٹاف کے درمیان کمیونیکشن گیپ کے بجائے ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے تاکہ ادارے کی فعالیت لوگوںکو نظر آئیے.
ڈی پی ایم ایس آرایس پی طارق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این جی اوز اور سوشل ویلیفئرڈیپارٹمنٹ کی چولی دامن کاساتھ ہے . چونکہ این جی اوز بھی سوشل سیکٹرپر کام کرتی ہیں اوردیہی سطح پر چھوٹے تنظیمات کی کسی سرکاری ادارے کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے کمیونٹی کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصی طور پر اسٹیٹ بینک کی طرف سے مختلف بینکوں میں اکاونٹ کھولنے کیلئے سوسائٹی کی رجسٹریشن سے مشروط کی گئی ہے .لہذا سوشل ویلفیئیرڈیپارٹمنٹ ان تنظیمات کی رجسٹریشن کرانے میں کردار ادا کرے. انھوں نے اپنی طرف سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کی .
تقریب ویلج ناظم حیات الرحمن ، ڈائریکٹر شہید اسامہ احمد وڑائچ اکیڈیمی فداالرحمن، انچارچ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ عمران اورضلعی خطیب فضل مولا نے بھی خطاب کیا . انھوں نے کمیونٹی کو ساتھ لیکر کام کرنے اور چترال کے ہونہاراورمستحق طلباء و طالبات کو سکالرشپ دلوانے میں سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ سے تعاون کی اپیل کی . اور معاشرے کو بنانے اورسنوارنے میں ہر ایک کو اپنے حصے کا کردار اداکرنے کی بھی اپیل کی . انھوں نے چترال ہی کے سپوت کی بحیثیت ڈسٹرکٹ آفیسرتعیناتی پرخوشی کا اظہار کرتےہوئے خضرحیات کو مبارکباد دی . اس موقع پر اسٹاف کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی او کو شیلڈپیش کیا گیا .