ڈرگ کوٹ خیبر پختونخوا پشاور نے دو ملزمان کو جعلی ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو تین سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی
ڈرگ کوٹ خیبر پختونخوا پشاور نے دو ملزمان کو جعلی ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو تین سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی
پشاور (چترال ٹائمزرپہورٹ) ڈرگ کوٹ خیبر پختونخوا پشاور نے 19 نومبر 2024 کو دو ملزمان محمد عابد خان ولد مثل خان اور نعمان خان ولد جانداد خان کو جعلی ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو تین سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے یہ کیس ڈرگ کنٹرول ٹیم پشاور،ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے شروع کیا تھا اور مذکورہ کیس کو معزز ڈرگ کورٹ نے آٹھ ماہ میں نمٹا دیا تمام متعلقہ قوانین کو پورا کیا گیا اور ملزمان کو ڈرگ ایکٹ دفعہ 23(1)(a)(i) کے تحت سزا سنائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز اور پبلک پراسیکیوٹر کی ٹیم نے کیس کو قانون کی حقیقی روح کے ساتھ پیش کیا اور اس کو منطقی انجام تک پہنچایا، واضح رہے کہ فیصلے میں ملزمان کی ضمانتیں بھی سپریم کورٹ نے مسترد کر دی تھیں ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز نے پہلے ہی صوبے بھر میں جعلی ادویات کی فروخت ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کے خلاف ہدایات جاری جاری کر دی ہیں اور اسے حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے گا، اس امر کا اعلان ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگز کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔