Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کے اساتذہ کو تنخواہوں کے بقایا جات کی مد میں فنڈز جاری، چترال سمیت سات اضلاع کے میل فیمل اساتذہ کے لئے 95.468 ملین روپے جاری

Posted on
شیئر کریں:

ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کے اساتذہ کو تنخواہوں کے بقایا جات کی مد میں فنڈز جاری، چترال سمیت سات اضلاع کے میل فیمل اساتذہ کے لئے 95.468 ملین روپے جاری

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی کوششوں سے ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کے اساتذہ کو تنخواہوں کے بقایا جات کی مد میں فنڈز جاری کردیئے گئے۔

منتخب 7 اضلاع کے میل فیمیل سکولوں کو تنخواہوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے 95.468 ملین روپے جاری کی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کے اساتذہ کو بقایا جات کی مد میں 95.468 روپے ملین روپے جاری کیے گئے۔ جن اضلاع کو ڈبل شفٹ سکول پروگرام کے اساتذہ کی بقایا جات جاری کی گئی ہیں ان میں لوئر چترال ،اپرچترال، لکی مروت، دیراپر ، ملاکنڈ ،پشاور اور صوابی شامل ہیں۔ منتخب اضلاع کے میل سکولوں کو تنخواہوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 38.529 ملین روپے جاری کیے گئے۔ انھوں نے کہا ہے کہ منتخب اضلاع کے فیمیل سکولوں کے لئے 56.939 ملین روپے بھی تنخواہوں کے بقایہ جات کی مد میں جاری کیے گئے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
100286