Chitral Times

May 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخواہ کا اپرچترال کادورہ، زیرتعمیر اسٹیشن کا معائنہ، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات اور گاڑیوں کے حوالے سے بریفنگ لی

شیئر کریں:

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخواہ کا اپرچترال کادورہ، زیرتعمیر اسٹیشن کا معائنہ، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات اور گاڑیوں کے حوالے سے بریفنگ لی

 

 

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے اپر چترال میں قائم ریسکیو1122 کے ہیڈآفس کا دورہ کیا،
ہیڈآفس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کا استقبال کیا، اور ریسکیو1122 کے جوانوں کی طرف سے سلامی دی گئ،

 

ڈائریکٹر جنرل نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں سے تعارفی ملاقات کی جبکہ روزمرہ پیش آنے والے حادثات، رسپانس ٹائم،ریفرل ایمرجنسیز اور سٹیشن کے ساتھ روابط کے طریقے کار کے ساتھ ساتھ سٹیشن میں موجود ایمرجنسی گاڑیوں اور الات کے حوالے سے بریفنگ لی،

 

ڈی جی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کے ہمراہ اپر چترال بونی جنالی کوچ میں زیر تعمیر ریسکیو1122 اپر چترال کے ہیڈ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود کنٹریکٹر کو تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ اپر چترال کے عوام ریسکیو1122 سروسز سے بہترین طریقے سے استفادہ حاصل کر سکیں،

 

ڈائریکٹر جنرل نے اپر چترال میں ریسکیو1122 کے جوانوں کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا،
ڈائریکٹر جنرل نے اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے بھی ملاقات کی, انھوں نے اپر چترال میں ریسکیو1122 اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مابین ہم آہنگی کو علاقے کے عوام کےلئے بہترین سنگ میل قرار دیا،

 

chitraltimes DG rescue1122 visit upper chitral 8

 

chitraltimes DG rescue1122 visit upper chitral 3

chitraltimes DG rescue1122 visit upper chitral 4

chitraltimes DG rescue1122 visit upper chitral 5

chitraltimes DG rescue1122 visit upper chitral 6

chitraltimes DG rescue1122 visit upper chitral 7

 

chitraltimes DG rescue1122 visit upper chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101645