Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیورو،28 جون کوعوام کی شکایات براہ راست سنیں گے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چےئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر عمل درآمد کر تے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل نیب خیبر پختونخواجناب فرمان اللہ خان عوام کی شکایات خود سنیں گے۔

معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے چےئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی صوبائی ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات خود سنیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخو ا
28 جون 2018 کو بروزجمعرات دوپہر2 بجے سے 4 بجے تک عوام کی شکایات دفتر نیب خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمکپلس فیز 5- حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے جس کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدے پہنچائے ہوں، یا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوم الناس سے دھوکہ دی اور منافع کا لالچ دیکر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، ایسے اشخاص جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملک سے باہر جا نے کا جھانسہ دے رہے ہوں، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو ایک سے زیادہ اشخاص کو پلاٹ دینے کیلئے سکیم بنائے اور رقم خرد بردکرے، بینک کے حکام سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث افراد ، سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کر نے والے اور دھوکہ دہی سے قرض دلوانے والوں کے خلاف شکایات سنیں گے۔ شکایت کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ)کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔

ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
11253