
چیوپل سے چترال یونیورسٹی تک روڈ کی مرمت کی منظوری دیدی گئی..مولانا چترالی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبرچترالی نے کہاہے کہ انکی کوششوںسے گرم چشمہ روڈ چیوپل تک چترال یونیورسٹی کی مرمت اوراپگریڈیشن کی منطوری دیدی گئی ہے . چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنےاس امید کا اظہار کیا کہ دسمبر2019 تک مذکورہ روڈ پر عملی کام شروع ہوگا. مولانا چترالی نے وزیرمواصلات مراد سعید ،وزیراعلیٰخیبرپختونخوا اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کا بھی شکریہ اداکرتےہوئے اس امید کا اظہارکیاکہ وہ وعدے کے مطابق جلد روڈ پر کام شروع کروائیںگے.