Chitral Times

Jan 13, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیوپل سے سنگور تک سڑک لاوارث، جگہ جگہ پانی جمع ہونے سےطلباوطالبات اور عام راہگیر مشکلات کا شکار، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

چیوپل سے سنگور تک سڑک لاوارث، جگہ جگہ پانی جمع ہونے سےطلباوطالبات اور عام راہگیر مشکلات کا شکار، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے چیو پل سے لیکر چترال یونیورسٹی تک گرم چشمہ روڈ پر جگہ جگہ سڑک میں پانی جمع ہونے کے باعث عام مسافروں کے ساتھ طلبا وطالبات کا وہاں سے گزرنا محال ہوگیا ہے، اس سڑک پر سفر کرنے والے مسافر اور راہگیر اس بات پر حیران ہیں کہ اس سڑک کے رکوالے کون ہیں، کیونکہ چترال کا کوئی بھی ادارہ اس کی زمہ داری لینے سے انکاری ہےیہی وجہ ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود چیوپل سے سنگور تک جگہ جگہ پانی جمع ہے مگر مجال ہے کہ کوئی اسکی طرف توجہ دے، طلباو طالبات کے ساتھ عام راہگیروں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سردیاں شروع  ہیں اور پانی جم جانے سے پھسلن کا شدید خدشہ ہے جہاں سے گاڑیوں خصوصا موٹرسائیکل سواروں کو کسی بھی حادثے سے بچانے کے لئے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کیاجائے ۔

 

 

chitraltimes chitral to singoor garamchashma road 5 chitraltimes chitral to singoor garamchashma road 3 chitraltimes chitral to singoor garamchashma road 4

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96438