Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری نے گورنر کو چترال میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، گورنرسندھ ، کراچی کی بزنس کمیونٹی اورایف پی سی سی آئی کی طرف سےچترال کے لیے امدادی پیکیج بھیجاجاییگا

شیئر کریں:

چیف سیکرٹری نے گورنر کو چترال میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری،کراچی کی بزنس کمیونٹی اورایف پی سی سی آئی کی طرف سےچترال کے لیے امدادی پیکیج بھیجاجاییگا

گورنرسندھ کامران ٹیسوری،کراچی کی بزنس کمیونٹی اورایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کی جانب سے بھی ضلع چترال سمیت بارشوں سے دیگر متاثرہ اضلاع میں امدادی پیکج بھجوانے کا کہاگیاہے جس پر ہم ان کے جذبہ خیرسگالی کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ گورنر

گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی سے نگران وزیراعلیٰ محمداعظم اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی اہم ملاقات
ملاقات میں ضلع چترال میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات پراظہارافسوس، امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی سے نگران وزیراعلیٰ محمداعظم اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے پیر کے روزگورنرہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع چترال میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات پردکھ اور افسوس کا اظہارکیاگیا اور متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے ضلع چترال اوردیگر ملحقہ اضلاع میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی۔ رپورٹ میں بتایاگیاکہ ضلع چترال سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں متاثرین کی امداد کیلئے فوری طور پر پی ڈی ایم اے کو 6 کرو ڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔ رابطہ پلوں کی بحالی اور مقامی راستوں کی بحالی پر کام شروع کیاجاچکاہے اور متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشیں جاری ہے۔

اس موقع پر گورنرنے کہاکہ ضلع چترال میں بارشوں سے تباہ ہونیوالے رابطہ سڑکیں،پلوں کی بحالی پر کام تیز کیاجائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے مقامی آبادی اورسیاحوں کو محفوظ مقامات پرمنتقلی کے ساتھ ساتھ آمدورفت کو بحال کیا جاسکے۔ انہوں نے اس موقع پر لینڈسلائیڈنگ والے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوزرکھنے کا بھی کہا۔ گورنرکاکہناتھاکہ اُن کے دورہ کراچی کے دوران گورنرسندھ کامران ٹیسوری،کراچی کی بزنس کمیونٹی اورایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کی جانب سے بھی ضلع چترال سمیت بارشوں سے دیگر متاثرہ اضلاع میں امدادی پیکج بھجوانے کا کہاگیاہے جس پر ہم ان کے جذبہ خیرسگالی کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ گورنرنے کہاکہ ضلع چترال کے ساتھ ضلع اپراورلوئردیر میں ہونیوالے نقصانات کا بھی جائزہ لیاجائے اوربحالی کے ساتھ ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیاجائے۔ انہوں نے اس موقع پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنانے کا کہا۔اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محمداعظم خان نے بھی بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ دکھ اس کی گھڑی میں مخیرحضرات، بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں کی جانب سے متاثرین کی مدد کرناقابل فخر اقدام ہے۔

 

 

نگران وزیراعلٰی کے مشیر مطیع اللہ خان نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا
گورنرحاجی غلام علی نے نامزد نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیراعلٰی کے مشیر مطیع اللہ خان نے گورنرہاؤس میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں بحیثیت نگران صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نامزد نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ تقریب میں نگران صوبائی وزراء فضل الٰہی،حامد شاہ،حاجی منظورآفریدی، ساول نذیرایڈوکیٹ،مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، حاجی ہدایت اللہ خان، بخت نواز تھاکوٹ، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔گورنرنے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر مطیع اللہ خان کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

chitraltimes governor kp administered oath newlly selected kp minister


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77104