Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوانے صوبے کے شہریوں کے لئے ای ڈومیسائل کے اجراء کی منظوری دے دی

شیئر کریں:

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوانے صوبے کے شہریوں کے لئے ای ڈومیسائل کے اجراء کی منظوری دے دی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوانے صوبے کے شہریوں کے لئے ای ڈومیسائل کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ای ڈومیسائل کے سٹیندڈرڈ آ پریٹنگ پروسیجر (SOPs ) بھی جاری کئے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مجموعی طور پر ای ڈومیسائل سسٹم کو منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کے لئے یہ لازم قرار دیا ہے کہ اس سلسلے میں موثر اور بہتر طور پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے، ای ڈومیسائل کے اجراء کے لئے شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ای ڈومیسائل کے اجراء کا آغاز 31 دسمبر سے کریں گے اور اس سلسلے میں ای ڈومیسائل کو سو فیصد منتقلی 31 جنوری 2024 تک مکمل کی جائیگی، جبکہ بقیہ تمام ڈپٹی کمشنرز، ای ڈومیسائل کا اجراء 15 جنوری 2024 سے شروع کریں گے۔ جبکہ ای ڈومیسائل کو منتقلی کا سو فیصد عمل 29 فروری 2024 سے ہوگا۔ مزید برآں مذکورہ بالا تاریخ (ڈیڈ لائن) کے بعد کوئی ڈومیسائل، ہاتھ سے نہیں تیار کیا جائیگا۔ جبکہ متعلقہ عملے کی ٹریننگ اور سوفٹ ویئر رسائی جلد از جلد شروع کی جائیگی، اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام ڈ پٹی کمشنرنر کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83473